177

دوسرا ٹی 20، بھارت نےنیوزی لینڈ کو شکست، سریز برابر کر دی

Spread the love

بھارت نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں

کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ

میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان

پر 158 رنز بنائے۔ ۔بھارت کی جانب سے کرونل پانڈیا سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 4 اوورز

میں 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور خلیل احمد نے 2 جبکہ بھوینشور

کمار اور ہردیک پانڈیا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 19 ویں اوورز

میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے نا صرف میچ میں فتح حاصل کی بلکہ سیریز بھی

1-1 سے برابر کر دیا۔ بھارت کے روہت شرما نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے

جبکہ شیکھر دھون نے 30، رشبھ پنت نے 40، وجے شنکر نے 14 اور مہندرا سنگھ دھونی نے 20 رنز

بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی بالر خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر نہیں کر سکا .

Leave a Reply