بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

میانک اگروال اور چیتشوار پوجارہ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالئے۔ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے میانک اگروال نے ڈیبیو76رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چیتشوار پوجارہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 92 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔ آسٹریلوی باؤلرز پورے دن میں دو کھلاڑی آؤٹ کر سکے اور بھارت کے دونوں کھلاڑی پیٹ کمنز نے آؤٹ کیے۔ بدھ کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ میلبورن میں شروع ہوا تو بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہنوما ویہاری اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنے۔ ہنوما ویہاری بھارتی ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر کمنز کی گیند پر فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، میانک اگروال بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 76 رنز بناکر کمنز کی گیند پر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس وقت بھارت کا مجموعی سکور 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 123 رنز تھا۔ اس کے بعد چیتشوار پوجارا اور کپتان ویرات کوہلی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 92 رنز بنائے.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply