بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد31رنز سے شکست دیدی

Spread the love

بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد31رنز سے شکست دیتے ہوئے 4میچز پر مشتمل سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کی ٹیم 323رنز ہدف کے تعاقب میں میچ کے پانچویں اور آخری روز 291رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ شین مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28، اوریتھن لیون 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپرت بھمبرا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کے چیتشوار پوجارہ کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 104رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو شان مارش 31اور ہیڈ 11رنز پر کھیل رہے تھے۔میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 219رنز اور مہمان بھارتی ٹیم کو 6وکٹوں کی ضرورت تھی۔ ٹریوس ہیڈ آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئے انکو اشانت شرما نے اجنکیا راہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شان مارش اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 60رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین آسٹریلیا کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں میچ آؤٹ ہوگئے۔ مچل سٹارک آسٹریلیا کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پیٹ کیومنز آسٹریلیا کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28رنز بناکر جیسپریت بمراہ کی گیند پر کپتان ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔جوش ہیزلووڈ آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13رنز بناکر روی چندرن ایشون کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیتھن لیون 38رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 291رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور بھارتی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 31رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت کے چیتشوار پوجارہ کو شاندا بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جیسپریت بمراہ نے 3,3جبکہ ایشانت شرما نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 250 اور دوسری میں 307 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی۔

Leave a Reply