افغان طالبان سے ملاقات

بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کیا، معید یوسف

Spread the love

بھارت نے افغان سرزمین

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا،

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں لکھاکہ پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا،

ہمارے 80ہزار سے زائد شہریوں کا جانی اور 150ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا،مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی،

کیا دنیا افغانستان اور خطے کو چھوڑنے کی غلطی کو دہرائے گی؟، افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہو، یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے،

انہوں نے لکھا کہ طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے،

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔

بھارت نے افغان سرزمین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply