بھارت نے اداکارہ و ماڈل سارہ لورین کو چوتھی مرتبہ ویزہ دینے سے انکارکردیا

Spread the love

بھارتی حکومت نے اداکارہ و ماڈل سارہ لورین کو چوتھی مرتبہ ویزہ دینے سے انکارکردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سارہ لورین نے آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’فراڈسیاں‘کی پرموشن کے سلسلے میں بھارت جانا تھا جس کے لئے انہوں نے چندروزپہلے ویزے کی درخواست دی لیکن پاکستانی فنکار ہونے کے ناطے ان کی درخواست مسترد کردی گئی حالانکہ سارہ لورین کے پاس متحدہ ارب امارات کا پاسپورٹ ہے اور وہ کئی سال پہلے وہاں کی شہریت حاصل کرچکی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ اسی پاسپورٹ پر متعددبار بھارت کا سفر کرچکی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2016میں سارہ لورین بھارت میں اپنی فلم ’فراڈسیاں‘کی شوٹنگ کے لئے مقیم تھیں لیکن اڑی حملوں کو بعد انہیں بھارت سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ۔

Leave a Reply