بھارت میں 10سال قید رہنے والے پاکستانی کو کل رینجرز کے حوالے کیا جائیگا

Spread the love

بھارت میں 10سال قید کی سزا کاٹنے والے پاکستانی شہری عمران وارثی کو کل بروز ( بدھ ) واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کو عمران وارثی کی رہائی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران وارثی 10 سال بھوپال کی جیل میں قید رہے، ان کی سزا اس سال جنوری میں ختم ہوئی ۔عمران وارثی اپنی کزن سے شادی کیلئے بھارت گئے تھے اور شادی کے بعد انہوں نے سسرال والوں کے کہنے پر وہیں قیام کر لیا ۔ عمران وارثی کے دو بچے بھی ہیں ۔عمران وارثی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیوی اور بچے بھارت میں ہی ہیں جنہیں وہ پاکستان لانے کیلئے پاکستانی حکام سے مدد لیں گے۔

Leave a Reply