بھارت میں ہندوانتہا پسندی عروج پر، میرٹھ شہر میں آباد مسلمانوں کے 200گھر نذر آتش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن)انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے اقلیتوں کیخلاف

ایک اور مذموم کارروائی کرتے ہوئے دہائیوں سے آباد سیکڑوں مسلمانوں کے

گھر جلا دیئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر میرٹھ میں

تجاوزات کیخلاف مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے 200گھر جلا دیے گئے، مقامی

انتظامیہ، کنٹونمنٹ بورڈ کے ارکان اور پولیس نے6مارچ کو میرٹھ کی کچی آبادی

بھوسا منڈی میں تجاو ز ا ت کیخلاف مہم کا آغاز کیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے

پولیس اور انتظامیہ نے بستی پر حملہ کیا، ان کے گھر جلا دیے، نہ صرف مردوں

اور عورتوں کو مارا پیٹا بلکہ فائرنگ بھی کی۔دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے

علاقے کے لوگوں نے ان پر پتھراو کیا اور اپنے گھروں کو خود آگ لگائی۔ اس د

و ر ان 4افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھوسا

منڈی سے مہتاب تھیٹر کے علاقے تک پھیل گیا ۔پولیس کے مطا بق مشتعل افراد

نے دو درجن سے زائد گاڑیاں، موٹر سائیکلوں اور 8بسوں کو بھی نقصان پہنچایا،

بعد میں پولیس نے صورتحال پر قابو پایا۔انتظامیہ نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا

حکم دیدیا ، مکانات جلنے سے بے گھر افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں

اور اپنی قیمتی اشیا سے بھی محروم ہوگئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply