بھارت میں کورونا وائرس

بھارت میں کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 786 افراد لقمہ اجل بن گئے

Spread the love

بھارت میں کورونا وائرس

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید

3 ہزار 786 افراد لقمہ اجل بن گئے,مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار سے بھی تجاوز

کر گئی۔ ایک روز میں 3 لاکھ 82 ہزار افراد وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی کل تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہریانہ میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے

اور آکسیجن پلانٹ ضرورت کے مطابق گیس کی پیداوار کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ بری صورت

حال کا معاملہ عدالت میں زیرِ بحث آیا۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے اگر وقت پر سپلائی نہ کی گئی تو بہت

سے مریض مر سکتے ہیں۔ دلی میں آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے دوسری ریاستوں سے

120 ٹن کے کنٹینرز کی سپلائی ٹرین کی ذریعے کی گئی۔ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بھی سست

روی کا شکار ہے اور صرف ساڑھے 11 لاکھ افراد کو گذشتہ روز ویکسین لگائی گئی۔ ممبئی میں

ڈرائیو ان ویکسین کا بھی اہتمام کیا گیا ۔جہاں بہت سے افراد کو مہلک وائرس سے بچا کے لیے

انجکشن لگائے گئے۔ دلی میں بڑی تعداد میں لاشیں آنے کی وجہ سے شمشان گھاٹوں پر بوجھ بڑھتا جا

رہا ہے، لاشیں جلانے والوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply