بھارت میں کورونا بھیانک

بھارت میں کورونا سے 3438 افراد ہلاک ،355828نئے کیس رجسٹر

Spread the love

بھارت میں کورونا سے

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں کورونا وائر س سے مزید3438 افراد ہلاک ہوگئے

جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ 22ہزار 383 ہو گئی،ملک میں 3لاکھ 55ہزار 828نئے

کیس رپورٹ،مریضوں کی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔بھارت میں مسلسل تیرہویں دن تین لاکھ

سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے ،بھارتی ریاستیں مہارشٹرا، کیرالا، کرناٹک، اترپردیش، تامل

ناڈو، دہلی، آندرا پردیش اور مغربی بنگال بری طرح متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے بھارتی ریاست

مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ

کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مائع

آکسیجن کی شدید قلت کی پیدا ہوگئی ہے۔ کچھ ہسپتالوں نے آکسیجن آؤٹ آف سٹاک کا بورڈ لگا دیا ہے۔

جیسے جیسے انفیکشن بڑھ رہا ہے آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ امریکہ، تھائی

لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں

لگا دیں ہیں۔جیسے جیسے انفیکشن بڑھ رہا ہے آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply