0

بھارت میں پاک بحریہ کے 10جوانوں کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

بھارت میں پاک بحریہ

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایک بھارتی ماہی گیر کی ہلاکت کے بعد پاکستانی بحریہ کے

عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی کشتی پاکستانی علاقے

میں داخل ہوئی اور جب تنبیہ کو بھی نظر انداز کر دیا گیا تب فائرنگ کی گئی۔میڈیارپورٹس کے

مطابق بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے بحیرہ عرب میں بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ

کے الزام میں پاکستانی بحریہ (پاکستانی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی)کے دس اہلکاروں کے خلاف

ایک کیس درج کیا ہے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں مبینہ طور پر ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ ایک

زخمی ہو گیا تھا۔ریاست گجرات کے پور بندر میں پولیس نے پاکستانی بحریہ کے دس اہل کاروں کے

خلاف یہ مقدمہ دلیپ ناٹو سولنکی کی شکایت پر درج کیا گیا۔ سولنکی اس واقعے میں زخمی ہو گئے

تھے، جن کا مقامی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی کشتی پاکستانی علاقے

میں داخل ہوئی اور جب تنبیہ کو بھی نظر انداز کر دیا گیا تب فائرنگ کی گئی.

بھارت میں پاک بحریہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply