بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کو خطرہ ، دفترخارجہ

Spread the love

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کو خطرہ ہے،بھارتی حکومت اور میڈیا کے رویے سے کشمیریوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں پاکستانی شہری کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کے حالیہ رویے سے بھارت میں موجود پاکستان غیر محفوظ ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے جب کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

Leave a Reply