بھارت میں شیطان صفت

بھارت میں شیطان صفت انسانوں کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ نورا فتیحی

Spread the love

بھارت میں شیطان صفت

ممبئی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی اداکارہ نورا فتیحی بالی ووڈ میں شیطان

صفت انسانوں کا ذکر کرتے رو پڑیں۔ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ نورا

فتیحی بالی ووڈ میں پیش آنے والے تلخ تجربات کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں اور

کہا کہ جب بھارت پہنچی تو بہت پرجوش تھی، میں سوچ رہی تھی مجھے لیموزین

میں پک کیا جائے گا اور ہوٹل کے کسی زبردست سے کمرے میں ٹھہرایا جائے گا

اور لیموزین میں ہی میں آڈیشن دینے جاؤں گی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔نورا فتیحی

نے کہا کہ ان تمام باتوں کے برعکس مجھے بھارت میں شیطان صفت جیسے

انسانوں اور بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، یہاں لوگوں نے میرا پاسپورٹ

چرا لیا، مجھے بھارت سے بے دخل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہدایت کار مجھے

آڈیشن کے لیے بلاکر ہندی میں ڈائیلاگ بولنے کا کہتے، میرے لہجے کا میرے منہ

پر ہی مذاق اڑاتے تھے جب کہ میں سوچتی تھی کہ کاش یہ میرے سامنے تو میرا

مذاق نہ اڑائیں۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ جتنی مشکلات میرے ساتھ پیش آئیں اگر

کسی دوسرے شخص کے ساتھ آتیں تو وہ امید کھو چکا ہوتا اور مکمل طور پر

بکھر جاتا جب کہ امید کھودینا بہت ہی بھیانک چیز ہے۔

بھارت میں شیطان صفت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply