بھارت میں کورونا بھیانک

بھارت میں ایک ہی روز ریکارڈ285 3 اموات

Spread the love

بھارت میں ریکارڈ اموات

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں کورونا سے تباہی جاری ہے، ایک

روز میں ریکارڈ تین لاکھ باسٹھ ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے، مزید تین ہزار

دو سو پچاسی لقمہ اجل بن گئے۔ کئی شہروں میں آکسیجن کا بحران پیدا ہو چکا

ہے، سکھ کمیونٹی نے آکسیجن کا لنگر کھول لیا۔بھارت میں کورونا آو¿ٹ آف

کنٹرول، ایک روز میں ریکارڈ تین لاکھ باسٹھ ہزار مریض سامنے آئے۔ مہلک

وائرس سے مزید تین ہزار دو سو پچاسی افراد کی موت ہو گئی، کئی شہروں

میں اتنی لاشیں آرہی ہے کہ جلانے والے نہیں مل رہے جبکہ شمشان گھاٹ پر

لکڑیاں کم پڑ گئی ہیں۔آکسیجن سلنڈر کی قلت سے حالات مزید خراب ہو گئے،

ہسپتالوں میں آکسیجن دستیاب نہیں ہے۔ لوگ بلیک مارکیٹ میں آکسیجن لینے پر

مجبور ہیں۔ دوسری طرف دلی کے قریب غازی آباد میں سکھ کمیونٹی کی طرف

سے گردوارے کے باہر آکسیجن بطور عطیہ دی جا رہی ہے جہاں سے ہزاروں

افراد مستفید ہو چکے ہیں۔سنگھو بارڈر پر کسانوں نے آکسیجن ٹینکر کو ہریانہ

سے دلی کی طرف جانے کے لیے راستہ دیا جبکہ بھارتی پولیس نے ہائی وے

پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ کرناٹک میں ریاستی حکومت نے 14 دن کے

لیے کرفیو لگا دیا، دہلی میں کورونا کے 24،149 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں ریکارڈ اموات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply