بھارت میں سانپ کے کاٹنے سے تین سگی بہنیں ہلاک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تین سگی بہنیں ہلاک

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمدیگا کی رہائشی 3 بہنیں

سانپ کے کاٹنے کے بعد فوری طور پر طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئیں۔بھارتی

میڈیارپورٹس کے مطابق سانپ نے بچیوں کو رات کے اس وقت کاٹا جب تینوں بچیاں فرش پر سو رہی

تھیں، گاوں میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث بچیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس

کو بلانا ممکن نہ تھا چنانچہ توہم پرستی کے باعث بچیوں کو تانترک(ہندووں کے مذہبی رہنمائ) کے

پاس لے جایا گیا۔جب پوری رات بین کرنے سے بھی بچیاں ٹھیک نہ ہوئیں تو صبح کے وقت پولیس

کے قائل کرنے پر اہلخانہ بچیوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر راضی ہوئے لیکن اسپتال پہنچنے

سے قبل ہی تینوں بچیاں دم توڑ چکی تھیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں توہم پرستی کسی نہ

کسی طور لازمی دکھائی دیتی ہے لیکن بھارت میں توہم پرستی عروج پر ہے جس کے باعث آئے روز

مختلف حادثات معمول بنے ہوئے ہیں۔

تین سگی بہنیں ہلاک

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply