بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے،پارلیمینٹ میں قراداد منظور

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پارلیمینٹ مشترکہ اجلاس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں

سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف کی قرارداد متفقہ طورپر

منظورکرلی گئی ۔جمعرات کو قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب

سے پیش کی گئی۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو

مسلسل نشانہ بنا رہا ہے،کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شاہ محمود

قریشی نے کہاکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کیلئے بڑا خطرہ

بن چکے ہیں،بی جے پی حکومت زہریلے ہندوتوا نظریے پر کاربند ہے۔قرارداد

میں کہاگیاکہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،بھارت

غیر قانونی، یک طرفہ طور پرمقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں

کر سکتا۔ قرارداد میں کہاگیاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی غیر قانونی

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ قرار داد

میں کہاگیاکہ غاصب بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت ہلاکتیں

فوری بند کرے،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی مبصرین کو رسائی دے۔

قرارداد میں کہاگیاکہ کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف

ورزیاں فوری روکی جائیں۔قرارداد کے مطابق بھارت فوری 9لاکھ سیزیادہ فوج

بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر سے نکالے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ

اجلاس میں بھارتی غیر قانونی اقدامات اور معصوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت

کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔۔قرارداد میں مزید کہاگیا کہ بھارت

نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019کو غیر قانونی قبضہ کر کے کشمیر یوں

کی نسل کشی کر رہا ہے،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر کمیشن آف انکوائری

مقرر کرئے

بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب، بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پارلیمینٹ مشترکہ اجلاس

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply