متنازع شہریت بل، بھارت میں پرتشدد مظاہرے جاری، ہلاکتیں 10 تک جا پہنچیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت مظاہرے احتجاج

بھارت میں مسلماں کی مخالفت میں پاس کردہ متنازع شہریت ترمیمی بل کے

خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ پولیس کی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد

10 جبکہ سوسے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو آئی ایم ایف کی واشگاف وارننگ

مغربی بنگال میں مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے دفتر کو

مشتعل افراد نے آگ لگا دی۔ اترپردیش کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا

بنرجی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ نے بھی طلبہ کے مظاہروں کی حمایت

کردی۔ بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے پر تشدد

مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے کئی بسوں اور متعدد املاک کو آگ لگا دی۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کے دفتر کو بھی نذرِ آتش کردیا گیا۔ سہارنپور، میرٹھ

اور علی گڑھ اور دیگر شہروں میں انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔ جبکہ حالات

کشیدہ سے کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں- مودی سرکار کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا

کہ وہ کرے تو کیا کرے-

بھارت مظاہرے احتجاج

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply