Newark, FM Shah Mehmood Qurashi Talks With Media

بھارت مس ایڈونچر کررہاہے،حماقت کی تو جواب منہ توڑ ہوگا

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے بھارت الیکشن کی آڑ میں کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہا ہے، بھارت نے کوئی حماقت کی تو فوراً جواب دینگے۔

پاکستان نہیں بھارت معاملات خراب کررہا ہے ، بھارت کے پا س کوئی ثبوت ہے تو دیدے ، نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا پلوامہ حملے پر دنیا بھارت کے پرو پیگنڈے کو نہیں مانے گی ،

مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہاہے اور ردعمل میں ایسے حملے ہورہے ہیں۔ جس نے پلوامہ حملہ کیا ہے ،اس کے گائوں میں 20شہادتیں ہوئی ہیں ،

بھارت پاکستان پرالزامات لگاتا رہتاہے ، کوئی نئی بات نہیں ، ہم مذاکرات کے ذریعے امن چاہتے ہیں، الزامات اور بہتان لگانا درست نہیں ہے۔

ہم تو راہداریاں کھول رہے ، بھارت ہچکچاہٹ کا شکار ہے ، بھارت بلاو جہ کشیدگی کو ہوا دے رہاہے ،پاکستان کو دبائومیں لانے کی بھارتی کوششیں کامیا ب نہیں ہونگی ،

کلبھوشن کیس کیلئے ہماری وکلا ٹیم ہیگ پہنچ گئی ہے، ہمارے پاس شواہد ہیں جن کو عالمی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ پلوامہ حملہ افسوناک ہے ، پاکستان اسکی مذمت کرتا ہے۔ سعودی ولی عہد دورے پر قیاس آرائیاں کی گئیں، ان کے دورے کی تاریخ 17فروری ہی طے ہوئی تھی۔

Leave a Reply