pakistan india flags

بھارت قدم تو بڑھائے دہشتگردی سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پاکستان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لان مانیٹرنگ ڈیسک)

پاکستان کا ایک بار پھر کہنا ہے ہمسایہ ملک بھارت قدم تو بڑھائے اس کے کیساتھ

کشمیر، دہشت گردی اور تجارت سمیت تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ایک نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کر تے

ہوئے اس ضمن میں مزید کہنا تھا وزیراعظم پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے

اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب نریندرا مودی سے ملاقات کیلئے بھی تیار ہیں۔

عمران خان کی جانب سے مودی کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا کہنا

تھا خط میں تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے پاکستان کے

اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ انڈیا کو

پیشکش کرچکے ہیں کہ وہ اگر تعلقات میں بہتری کیلئے ایک قدم اٹھائے گا تو

پاکستان دو قدم اٹھائے گا۔ وزیراعظم کی پیشکش کے جواب سے متعلق سوال پر

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا یہ تو بھارت ہی بتا سکتا ہے آیا وہ پاکستان کیساتھ مسائل

کے حل کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہے یا نہیں۔ تاہم وزیراعظم پاکستان مودی

کیساتھ کہیں بھی اور کسی بھی فورم پر ملاقات اور بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ اس

سے قبل لکھے گئے خط میں انہوں نے بھارت کے مطالبے پر دہشت گردی کے

مسئلے پر بات چیت کرنے کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعظم نے

اپنے خط میں پاکستان کی پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کی پالیسی اور جنوبی ایشیا

میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کے لیے کام

کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے اپنے خط میں

باہمی احترام اور بھروسے کے ساتھ غربت اور دونوں ممالک کے عوام کو درپیش

دیگر مسائل کا سامنا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے بھارتیہ جنتا پارٹی کی لوک سبھا انتخابات میں جیت کے اعلان کے

فورا بعد عمران خان نے مودی کو بذریعہ ٹویٹ جبکہ بعد ازاں فون بھی کیا تھا اور

انتخابات میں جیت کی مبارکباد دی تھی۔

Leave a Reply