بھارت عمران خان کو موقع دے ،کونے میں دھکیلناغلط ہوگا، سابق سربراہ “را”�ٔ�

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت کاکہنا ہے سابق صدر جنرل( ر) پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ تو قع رکھ سکتے ہیں۔گزشتہ روزچندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ اکاممبئی حملہ کیس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہنا تھاانہوں نے پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا ان کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، بھارت عمران خان کو وقت اور موقع دے تا کہ وہ ا پنے ارادوں پر عمل کر سکیں، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھا ر ت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے۔اس موقع پربھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ کا بھی کہنا تھا عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں، وہ جنوبی ایشیاءمیں چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply