بھارت طوفان تباہ کاریاں

بھارت، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،22افراد ہلاک، کشتی الٹنے سے 127 افرادلاپتہ

Spread the love

بھارت طوفان تباہ کاریاں

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں سمندری طوفان ٹاٹے کی تباہ کاریاں جاری ، 22افراد

ہلاک اور 18زخمی ہو گئے، 2لاکھ سے زائد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ سمندری طوفان

ٹاٹے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان کی وجہ سے 190کلومیٹر فی

گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ سڑکیں تباہ ہو گئیں، درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں گاڑیاں تباہ

ہو گئیں۔ طوفان کی وجہ سے ہونیوالی بارشوں سے ممبئی کی گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں،

متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں۔ ممبئی کے علاقہ میں سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد کشتی

پہلے بے سمت ہوئی اور بعد ازاں ڈوب گئی جس پر سوار کم از کم127افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

عہدیداروں نے منگل کے روز کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply