0

”بھارت سے لیں گے آزادی“ ٹرینڈ ٹاپ

Spread the love

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر سے ایک روز قبل ٹویٹر پر ”بھارت سے لیں گے آزادی“ ٹرینڈ ٹاپ پر رہا۔مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سوشل میڈیا پر ”جاگ اٹھا کشمیر“ کے عنوان سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز ٹاپ پر آنے والا ٹرینڈ بھارت سے لیں گے آزادی بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔ٹرینڈ میں ڈاکٹر ،پروفیسرز ،طلباءاور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔یہ ٹرینڈ رات گئے تک ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا جس میں کشمیر کے حوالہ سے بات کی گئی اور بھارتی مظالم کو پوسٹرز کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ جاگ اٹھا کشمیر کے عنوان سے جاری مہم کا مقصد کشمیریوں کو یقین دلانا ہے کہ ان کی اس جدوجہد میں پاکستانی قوم کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Leave a Reply