0

بھارت سے فوری تجارت نا ممکن

Spread the love

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت ،ٹیکسٹائل ،صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہاہے بھارت کےسا تھ فوری طور پر تجارت ممکن نہیں ،افغانستان کےساتھ تعلقات میں بہتری کے بعد ہی تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا ،حکومتی پالیسیوں سے انڈسٹری چل پڑی اور روزگار ملنا شروع ہوگیا ،روپے کی قدر کم ہونے کے فوائد آئندہ آنےوالے چار پانچ ماہ میں رونما ہونگے ۔پیر کے روز ایکسپو سنٹر لاہور میں پانچویں پاکستان میگا لیدر شو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا جب تک بھارت کے الیکشن نہیں ہو جاتے اس وقت تک ماحول سازگار نہیں ،امریکہ کی جانب سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ عملدرآمد پر کئی سال لگ سکتے ہیں ،عوام کو فوری ریلیف ممکن نہیں اس میں کچھ وقت لگتا ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی کلیئرنس پر حکومت غور کرے گی ۔ایران اور تائی پی گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر فوری پیش رفت ممکن نہیں۔

Leave a Reply