بھارت کو سبکی، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے تیار، آج اجلاس طلب

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سبکی

عالمی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست کرنا پڑا ہے اور کشمیر پر انڈین

قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ہے،

بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے

متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے اور مقبوضہ وادی میں کرفیو کے بعد پیدا

ہونے والی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔ اب اقوام

متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِحال پر اجلاس آج بروز

جمعہ یہ اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایک سوال کے جواب میں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا کا کہنا تھا کہ قوی امکان

ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں بند دروازے کے پیچھے

آج 16 اگست کو زیر بحث آئے۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے

سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔ پچاس سال میں یہ پہلا

موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کرنے جا رہی

ہے جو عالمی سطح پر بھارت کی بڑی شکست، پاکستان اور اہل کشمیرکی بڑی

کامیابی ہے۔

پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، پاکستان نے سلامتی کونسل کے در پر دستک دیدی

یاد رہے اس ضمن میں سلامتی کونسل میں پاکستان کا ساتھ برادر ملک چین نے دیا

ہے اور اس کی درخواست پر ہی اجلاس طلب کیا گیا ہے جبکہ روس جو بھارت

کا حمایتی ہے نے بھی چین کا ساتھ دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا

اجلاس طلب کرنے حمایت کی- دیکھنا یہ ہے اس اہم ترین تنازعہ کو دنیا کی پانچ

بڑی طاقتیں کس نگاہ سے دیکھتی ہیں اور اس کا حل تجویز کرتی ہیں-

بھارت سبکی

Leave a Reply