khabar i Hai jtnonline

بھارت، رنگین لاک ڈاﺅن کی تیاری، عوام سدھارنے کی چُڑیل نے لی ذمہ داری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) بھارت رنگین لاک ڈاﺅن

کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے دنیا بھر کے متعدد ممالک میں لاک ڈاﺅن اور

جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جبکہ لوگوں نے اسے بے حد غیر سنجیدہ لیا ہوا ہے۔

لاک ڈاﺅن کے باوجود بھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں، اور گھروں

سے باہر نکلتے دوران کوئی سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھتا۔ ایسے میں دنیا

بھر کی حکومتیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے انوکھی حکمت

عملی اختیار کی جا رہی ہے، تاکہ لوگوں کو گھروں میں ہی رکھا جا سکے۔

——————————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس، محبت اور مجبوری ایک ساتھ
——————————————————————————-

حال ہی میں بھارتی ریاست اڑیسہ کے ایک گاﺅں کی پنچائت نے لوگوں کو گھروں

میں رکھنے کیلئے ایک نئی حکمت عملی سوچی۔ گاﺅں کی پنچائت نے اس کام کے

لیے ایک خاتون کو چُنا جو ساڑھی پہنے منہ پر سفید رنگ کی چاک لگائے ساتھ

میں پاﺅں میں پایل باندھ کر رات میں گلیوں پر گشت کرتی ہے۔ گاﺅں کی گلیوں میں

اس ڈراؤنی دکھنے والی خاتون اور اس کی پایل کی آواز سے ڈر کر لوگ اپنے

اپنے گھروں میں رہنے پر ہی مجبور ہیں۔

=> لاک ڈاؤن فیز فور کا اطلاق 18 مئی سے ہوگا، نریندر مودی
——————————————————————-

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئے لاک ڈاﺅن 4 کا اعلان کرتے ہوئے کہا

ہے کہ وہ نئے رنگ روپ والا ہو گا، اور17 مئی کے بعد اس کی رہنما ہدایات

جاری کی جائیں گی۔ قوم سے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ 18 مئی سے

نئے لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے 270 ارب ڈالرز کے خصوصی

معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

=> 20 لاکھ کروڑ کا اقتصادی پیکیج

رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے کہا کہ حال ہی میں حکومت نے کرونا بحران

سے متعلق جو اقتصادی اعلانات کئے تھے، جوریزرو بینک کے فیصلے تھے،

انہیں اگر نئے اعلان کردہ اقتصادی پیکج کیساتھ شامل کر دیا جائے تو یہ تقریبا 20

لاکھ کروڑ بنتے ہیں، جو ہندوستان کی جی ڈی پی کا دس فیصد ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار

تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 2 ہزار

سے زائد ہے۔

بھارت رنگین لاک ڈاﺅن

Leave a Reply