Indian Rajia Sabaha

بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل راجیہ سبھا میں پیش، آسام میں فوج طلب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت راجیہ سبھا

بھارت کی لوک سبھا سے کثرت رائے سے شہریت ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد بدھ کو راجیہ سبھا میں بھی پیش کردیا گیا- اور

اسی دوران مسلم مخالف متنازع بل کیخلاف جاری مظاہروں کے دوران آسام میں فوج طلب کرلی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایوان

زیریں لوک سبھا سے پیر کے روز منظوری کے بعد شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع بل کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی پیش کردیا ہے اور بل پر اراکین کی جانب سے دھواں دھار تقریروں کا

سلسلہ جاری ہے جس کے بعد بل پر رائے شماری کی جائے گی۔ دوسری جانب متنازع بل کیخلاف بھارت بھر میں 2 روز سے

مظاہرے جاری ہیں، سب سے زیادہ مظاہرے ریاست آسام میں جاری ہیں جہاں طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور مودی سرکار کیخلاف

نعرے بازی کی۔ حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب پولیس کی فائرنگ سے چند طلبا زخمی ہوئے جس کے بعد فوج کو طلب کر لیا گیا۔

ریاست آسام میں دو ماہ قبل ہی 20 لاکھ مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے محروم کردیا گیا تھا، یہ وہ لوگ تھے جو نسلوں سے آسام

میں ہی آباد تھے۔ یہ کارنامہ بھی بی جے پی کے ایک رکن نے 2014 میں سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ درج کراکے انجام دیا تھا۔

جس کے باعث آسام میں شہری پہلے ہی اشتعال میں تھے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز بھارتی لوک سبھا میں کثرت رائے سے منظور

ہونے والے بل میں بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کی 6 مذہبی اکائیوں ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ سے تعلق رکھنے

والے افراد کو شہریت دینے کی تجویز رکھی گئی ہے اور مسلمانوں کو محروم رکھا گیا ہے جس پر امریکی کمیشن برائے مذہبی

آزادی نے بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے

بھارت راجیہ سبھا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply