0

اقوام متحدہ کی پاکستان بھارت کشیدگی ختم کرانے کی پیشکش

Spread the love

نیویارک، اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی

کم کرانے کی پیش کش کردی۔ سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریزنے پلوامہ حملے

کے بعد بھارت کی طرف سے دھمکیوں اور کشیدگی پر تشویش کا اظہا کیا، ان کا

مزید کہنا تھا اقوام متحدہ یہ کشیدگی کم کرانے کیلئے تیار ہے۔ پاک بھارت کشیدگی

خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے.

بھارت کی دھمکیاں، پاکستان کا اقوام متحدہ کو خط، مداخلت کا مطالبہ

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے دھمکیوں

اور غیر ضروری اقدا ما ت کے بعد پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے

اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئٹرس کو فوری اقدام کے لیے خط لکھا جس

میں کہا گیا کہ بھارت تحقیقات کے بغیر پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگا رہا

ہے، داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے بھارت خطے کا ماحول

کشیدہ بنارہا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

سنگین غلطی ہوگی۔

خط میں کہا گیا بھارت کے مطابق حملہ آور کشمیری تھا لیکن پھر بھی الزام

پاکستان پر دھر دیا گیا، کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت

ضروری ہے اور یہ خط فوری طور پر سلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچایا جائے۔

جبکہ اس سے قبل وزیر خارجہ کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا پلوامہ

واقعہ افسوسناک ہے بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام عائد کیا ہے، بھارتی

حکومت الیکشن جیتنے کیلئے جنگ کو ہوا دے رہی ہے،

بھارت خطے کے امن کو سیاست کی نذر نہ کرے ، افغانستان میں مذاکرات کے

ذریعے معاملہ حل کروارہے ہیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔پی ٹی

آئی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ مسئلہ

کشمیر کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی بدترین دہشتگردی، 8نوجوان شہید

بھارت کشمیر میں ظلم کررہا ہے، پلوامہ حملے کے بعد ان پر ظلم مزید بڑھا دیا گیا

ہے.انتہاء پسند ہندو کشمیریوں کی املاک جلا رہے ہیں ۔ ہندوستان پاکستان کو بین

الاقوامی سطح پر تنہا کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے مزموم عزائم کسی طور کامیاب

نہیں ہونگے۔

پاکستان بھارت کی ہر معقول بات کا مثبت جواب دینے کو تیار ہے،تاہم بھارت سن

لے یہ نیا پاکستان ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے واضح انداز میں نئی دہلی کو

بتا دیا ہے کہ اگر اس نے کوئی ایڈوینچر کر نے کی کوشش کی تو اس سے بڑا

جواب دیا جائے گا-

Leave a Reply