بھارت کے ایل او سی سے دراندازی الزامات بے بنیاد، پاکستان

Spread the love

بھارت دراندازی الزامات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارت کی لائن آف

کنٹرول سے دراندازی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے بھارت جعلی مقابلوں،

نسل کشی اور فالس فلیگ آپریشنز کیلئے ایسے الزامات کا تسلسل رکھتا ہے،عالمی برادری کو

افغانستان کا ہر ممکن ساتھ دینا اور ساتھ لیکر چلنا ہو گا،وزیراعظم آج جمعہ کو24 ستمبر کو اقوام

متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،کشمیر بنیادی نقطہ ہو گا،پاکستان اور تاجکستان کے مابین

متعدد معاہدات، تعاون کی یادداشتوں سمیت 9 دستاویزات پر دستخط کیے،طالبان سیاسی انتظام میں

وسعت اور مختلف قومیتوں کے افراد کی شمولیت خوش آئند ہے،افغانستان کو انسانی المیہ، معاشی

مسائل سے بچانے کیلئے امداد یقینی بنانا ہو گی،عالمی برادری کو ہندوستان کے جارحانہ اور پرتشدد

عزائم سے ہمیشہ خبردار کیا،پاکستان اور چین کے مابین سی پیک پر مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس

ہو رہا ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل

اسمبلی کے جاری 76ویں اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شریک ہیں،جہاں انہوں نے

اداروں کے حکام، ہم منصب وزرائے خارجہ سے ملاقا تیں کیں جبکہ اقوام متحدہ اعلی قیادت سے

ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں پر

ڈوزیئر بھی سپرد کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی نیویارک میں مختلف ممالک کے ہم منصبوں

کو بریفنگ دے رہے ہیں ۔ افغانستان میں زمینی حقا ئق تبدیل ہو چکے، انسانی المیہ جنم لے رہا

ہے،افغانستان میں دیرپا قیام امن و استحکام پاکستان سمیت تمام ممالک کا مقصد ہے، انہوں نے کہاکہ

پاکستان، روس، چین کے مابین دوشنبے، کابل اور اسلام آباد میں افغانستان پر اہم مشاورت ہوئی۔

بھارت دراندازی الزامات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply