بھارت کو بڑی سفارتی شکست ، سری لنکا نے پورٹ معاہدہ ختم کر دیا

بھارت کو بڑی سفارتی شکست ، سری لنکا نے پورٹ معاہدہ ختم کر دیا

Spread the love

کولمبو (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) بھارت بڑی سفارتی شکست

پاکستان کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف بھارت کو خود خطے میں ہی بڑی

سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے پڑوسی

ملک سری لنکا نے مودی سرکار کیساتھ کیا گیا اہم ترین بندرگاہ معاہدہ ختم کر دیا

ہے۔ سری لنکا کو اپنی عوام کے شدید احتجاج کا سامنا تھا جس کے بعد کولمبو

پورٹ کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔ کولمبو پورٹ پر ٹرمینل کیلئے جاپان، سری لنکا

اور بھارت کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس پر سری لنکا میں شدید عوامی احتجاج

دیکھنے کو ملا۔ مزدور یونین اور اپوزیشن نے اس معاہدے پر اعتراض کیا جبکہ

گزشتہ برس اس معاہدے کیخلاف سری لنکا میں ہڑتال بھی کی گئی۔ ٹرمینل کے

انچاس فیصد حصص جاپان اور بھارت کی ملکیت ہونے تھے جس پر سری لنکا

مزدور یونینز اور اپوزیشن کا کہنا تھا کہ بھارت ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا

ہے۔ اس تمام صورتحال میں لنکن حکومت نے عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے

ٹیکتے ہوئے بھارت اور جاپان سے کیا گیا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ سری لنکا کی

جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو بھارت کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے پاکستان اور چین سے دوستانہ تعلقات ہیں، جو بھارت

کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ بھارت کولمبو پورٹ پر قبضہ کرنے سمیت دیگر کئی

طریقوں سے سری لنکا پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،

تاہم لنکن حکومت نے اس تمام معاملے پر بروقت سمجھداری کا مظاہرہ کرتے

ہوئے بھارت کیساتھ ہوئے معاہدے پر آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

بھارت بڑی سفارتی شکست

Leave a Reply