بھارت آسمانی بجلی گرنے

بھارت، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات،38افراد ہلاک، متعددزخمی

Spread the love

بھارت آسمانی بجلی گرنے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہندوستان کی دو ریاستوں راجھستان اور اترپردیش میں دوران بارش

آسمانی بجلی گرنے کے تین واقعات میں 38 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 11افراد شدید زخمی ہلاک

ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں با رش میں سیلفی

لینے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے

مطابق 27 افراد جے پور کے امر قلعہ کی سیر کے دوران مینار اور دیوار پر کھڑے ہوکر سلفیاں

بنارہے تھے، اسی دوران ان پر بجلی گری اور متعدد افراد نے نیچے چھلانگ لگا دی۔اسی طرح

آسمانی بجلی گرنے کے ایک اور واقعے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے

مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ادھر

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھی بجلی گرنے کے ایک واقعہ میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک

ہونیوالوں میں زیادہ تر مزدور تھے جو ایک بلند عمارت پر تعمیراتی کام کر رہے تھے۔دونوں ریا

ستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا

اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ مو سمیا ت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز تک

آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔حکومتی رپورٹس کے مطابق 2019ء میں آسمانی

بجلی کے باعث تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت آسمانی بجلی گرنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply