LOC ( Line of Control)

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری، ایک پاکستانی شہید، پاک فوج کا جواب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کھوئی رٹہ(جتن آن لائن نیوز) بھارتی گولہ باری

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پربلا اشتعال گولہ باری سے ایک شخص شہید ہوگیا۔ مزید پڑھیں

پاک فوج کی کارروائی، کئی بھارتی مورچے تباہ، متعدد فوجی ہلاک

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے علاقوں پھلنی راجدانی ٹھنڈی کسی ندی سوہانہ کی سویلین آبادی کو بھارتی فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا- گولہ باری سے ایک مقامی شخص محمد اشتیاق ولد محمد مشتاق عمر 24 سال قوم گجر ساکن ندی سوہانہ پیٹ میں شیل لگنے سے شدید زخمی ہوگیا- جسے ابتدائی طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا- زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پاک آرمی نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی مورچوں کو تباہ کردیا- جبکہ متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں کے مرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بھارتی گولہ باری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply