بھارتی کسٹم حکام نے

بھارتی کسٹم حکام نے مسلمان شہری کی دو لاکھ درہم کی گھڑی چکنا چور کردی

Spread the love

بھارتی کسٹم حکام نے

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں کسٹم حکام نے دبئی سے پلٹ کر آنے والے مسلمان

شہری کی 2 لاکھ 26 ہزار درہم مالیت کی قیمتی گھڑی چکنا چور کر دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والا اسماعیل دبئی میں اپنے بھائی سے ملنے

کے بعد واپس وطن پہنچا تو کری پور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس کے ساتھ ایک ڈرائونا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل جب ائیرپورٹ پہنچا تو اس نے ہاتھ میں 2 لاکھ 26 ہزار درہم( 96 لاکھ

63 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)مالیت کی مہنگی گھڑی پہن رکھی تھی لیکن کچھ ہی دیر میں کسٹم

آفیسرز نے قیمتی گھڑی ایک پلیٹ میں رکھ کر پیش کی جس کے 6 ٹکڑے ہو چکے تھے۔بھارتی

شہری کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ حکام کو شبہ تھا کہ میں گھڑی میں سونا اسمگل کر رہا ہوں، کسٹم

حکام میری گھڑی لیکر ایک کمرے میں گئے اور وہاں جا کر اسے ہتھوڑی کی مدد سے توڑ ڈالا، جب

گھڑی سے کچھ نہ نکلا تو مجھے اس کے پرزے واپس کر دیے۔رپورٹ کے مطابق جب شہری نے

ائیرپورٹ حکام سے گھڑی اصل حالت میں واپس دینے کا مطالبہ کیا تو کسٹم حکام نے اسماعیل سے

گھڑی کے پرزے بھی لے لیے اور اسے 50 ہزار درہم بطور معاوضہ دینے کی پیشکش کی۔بھارتی

شہری کا کہنا تھا کہ یہ گھڑی اسے اس کے بھائی نے تحفے میں دی تھی جو دبئی میں اپنا کاروبار

کرتا ہے اور اس کے پاس اس گھڑی کی خریداری کی رسید بھی موجود ہے۔

بھارتی کسٹم حکام نے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply