Indian farmers protests

کسانوں کا 26 مارچ کوبھارت بند کرنے کا اعلان، ووٹرز سے مودی کو سزا دینے کی اپیل

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) بھارتی کسان اعلان اپیل

دلی میں بھارتی کسانوں کا متنازع قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، جبکہ 26

مارچ کو پورا احتجاج کرنیوالے کسانوں نے پورے ملک کو بند کرنے کا اعلان

بھی کر دیا ہے، دوسری طرف ریاستی انتخابات میں کسانوں کی بی جے پی مخالف

مہم تیز ہو گئی ہے، دوران احتجاج ریاستی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی

کی گئی، مودی، وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کے پتلے جلا ئے گئے، مظاہرے

میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پا نچ ریاستوں میں جاری

انتخابات میں کسانوں نے بی جے پی کے خلاف مہم تیز کر دی، شہریوں کے پاس

جا کر دوسری جماعتوں کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی، رہنماوں نے کہا ووٹر بی

جے پی کو ضرور سزا دیں، مودی سرکار کیخلاف غصے سے بھرپور کسانوں

نے ہریانہ میں بڑے مظاہرے کئے، کسان رہنما نے کہا جسے مرضی ووٹ دیں

لیکن مودی کے پارٹی کو ووٹ نہیں سزا دیں، کاشتکاروں نے اعلان کیا کہ مغربی

بنگال کے شہر کلکتہ میں بھی کسان ریلیاں نکالیں گے۔

یاد رہے بھارت میں کسان مودی سرکار کی جانب سے متنازعہ قوانین کے نفاذ کے

خلاف کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، بھارت میں کسانوں کا احتجاج عالمی

رنگ اختیار کر چکا ہے، جبکہ برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں

اٹھانے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جس پر بھارت کی چیخیں نکل گئی ہیں، بھارتی

کسانوں کے احتجاج کا برطانوی پارلیمان نے نوٹس لیا ہے ، برطانوی پارلیمنٹ میں

کسانوں کے معاملے پر 90 منٹ تک بحث ہوئی، بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں

سے اظہار یکجتی پر بھارت سیخ پا ہو گیا ہے جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کو

نئی دلی میں طلب کرکے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کو داخلی معاملات میں

مداخلت قرار دیا ہے-

بھارتی کسان اعلان اپیل

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply