برطانوی پارلیمنٹ بھارتی کسانوں

بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کیلیے نئی مشکل کھڑی کر دی

Spread the love

مودی حکومت کیلیے مشکل

نئی دہلی، اوڑیسہ(آئی این پی )بھارتی کسانوں نے مودی حکومت کیلیے نئی مشکل کھڑی کر دی.

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، ہریانہ، پنجاب، راجستھان میں کاشتکاروں کے جلسے جاری ،

گرداس پور میں ہونے والے جلسے میں تین صوبوں کے کارکنوں نے شرکت کی، رہنماوں نے کہا ہے

کسان مزدور اور نوجوانوں کی نئی پارٹی بنائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہریانہ ، پنجاب ،

راجستھان میں کاشتکاروں کے جلسے جاری ہیں،رہنماوں کا کہنا ہے کہ کسانوں نے دیش کے لیے

سب سے زیادہ قربانیاں دیں، انہیں ہی غدار کہا جا رہا ہے، ساتھ ہی کسان مزدور اور نوجوانوں کی

نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ اوڑیسہ میں کسان رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

جب تک سرکار کالے قوانین پر بات چیت نہیں کرتی پورے ملک میں اجلاس اور دلی کے ارد گرد

دھرنے جاری رہیں گے۔ سنگھو بارڈر پر شریک کسانوں کے ساتھیوں نے چندی گڑھ میں ہمسائے

کے کھیت سنبھال لیے، فصلوں کو پانی لگایا۔ کاشتکاروں نے گاوں سے تازہ دم جتھے بھی دہلی بھیج

دیئے۔ کاشتکاروں نے گاوں سے تازہ دم جتھے بھی دہلی بھیج دیئے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply