بھارتی کسانوں کا قومی شاہراہیں بند، مودی مخالف الیکشن مہم کا اعلان

بھارتی کسانوں کا قومی شاہراہیں بند، مودی مخالف الیکشن مہم کا اعلان

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) بھارتی کسانوں کا اعلان

بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف احتجاج اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا، مودی

سرکار پر دباؤ بڑھانے کا منصوبہ تیارکر لیا گیا، کسانوں نے 15 روزہ پلان کا

اعلان کر دیا، کسان چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کیخلاف مہم چلائیں گے،

بھارت میں کسانوں نے طویل منصوبہ بندی کر لی۔

==-== یہ بھی پڑھیں : بھارتی کسانوں کا لال قلعے پر دھاوا، اپنا جھنڈا لہرا دیا

تفصیلات کے مطاق متحدہ کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر پر پریس کانفرنس کرتے

ہوئے کہا کہ قومی شاہراوں کو بلاک کیا جائیگا، کسان رہنما یوگندرا یادو نے کہا

کہ چار ریاستوں کے الیکشن میں مودی کیخلاف مہم چلائی جائیگی، تحریک کے

لیڈر متعدد ریاستوں کا دورہ بھی کریں گے، کسان رہنما بلبیر سنگھ نے کہا کہ

حکومتی سیاسی لیڈر کاشت کاروں کے گناہگار ہیں، انہیں سبق سکھا دیں گے،

مغربی بنگال، آسام، کیرالا، تامل ناڈو کے اسمبلی انتخابات دوماہ بعد شیڈول ہیں،

==-== مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے جاری، کاشتکاروں کا پانی بند

دوسری جانب مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں، کاشتکاروں کو

پانی کی سپلائی بند کرنا شروع کر دی۔ واضح رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ

برس ستمبر میں تین نئے زرعی قوانین منظور کیے تھے جن کے تحت اناج کی

سرکاری منڈیوں تک نجی تاجروں کو رسائی دیدی گئی، اناج کی مقررہ سرکاری

قیمت کی ضمانت کے نظام کو ختم اور کنٹریکٹ کھیتی کا نظام شروع کیا گیا تھا،

جس پر گزشتہ چار ماہ سے بھارت بھر میں کسان سراپا احتجاج ہیں۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بھارتی کسانوں کا اعلان

Leave a Reply