بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بیک وقت منفرد منفی و مثبت ریکارڈ کے حامل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بیک وقت منفرد منفی و مثبت ریکارڈز ہولڈر

Spread the love

نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی

ویرات کوہلی سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بھارتی کپتان

کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن

گئے۔

=-= یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی فاسٹ باولر شعیب اختر کا اعزاز

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے پہلے ٹی 20 میں بھی ویرات کوہلی کو کھاتہ

کھولنے کا موقع نہیں ملا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 14 واں موقع تھا جب وہ صفر

پر آوٹ ہوئے، اس طرح انھوں نے سارو گنگولی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کوہلی کو انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں بھی کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

=-= 3000 رنز کا سنگ میل انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں عبور کیا
————————————————————————————–

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 ہزار رنز

بنانے والے پہلے بیٹسمین کا اعزاز احمد آباد میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے ٹی

ٹوئنٹی میچ میں عبور کیا۔ خیال رہے کہ بھارتی کپتان کا یہ 87 واں میچ تھا جس

میں انہوں نے 3 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔ کوہلی کے بعد نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل

ہیں جنہوں نے 99 میچز میں 2839 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر ان

کے ہم وطن روہت شرما ہیں جنہوں نے 109 میچز میں 2773 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 87 میچز میں 50.86 کی اوسط سے 3 ہزار ایک

رنز بنائے ہیں اور اب تک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ان کی اوسط 50 سے

زیادہ ہے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply