بھارتی کرکٹر دنیش کارتک، پرتگالی فٹبالر رونلڈو میں مشترک کیا؟

بھارتی کرکٹر دنیش کارتک، پرتگالی فٹبالر رونلڈو میں مشترک کیا؟

Spread the love

ممبئی، لندن (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹر دنیش کارتک

بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک کے ہاں جڑواں بچوں کے پیدائش ہوئی ہے، جبکہ

فٹبال کی دنیا کے سب سے معروف کھلاڑی پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈ ایک

مرتبہ پھر بیک وقت دو بچوں کے باپ بننے جا رہے ہیں۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز دنیش کارتک نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر

کرتے ہوئے لکھا ہم اب 3 سے 5 بن گئے ہیں۔ دنیش کارتک کے ہمراہ تصویر

میں ان کا پالتو کتا بھی موجود ہے جب کہ ایک بچے کو انہوں نے خود گود میں

اٹھا رکھا ہے اور ایک بیٹا ان کی بیوی کے پاس موجود ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے

بتایا کہ ہم نے بچوں کے نام کبیر پالیکل کارتک اور زین پالیکل کارتک رکھے

ہیں۔ واضح ہے بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک اور دیپیکا پالیکل کی شادی 2015ء

میں ہوئی تھی جبکہ ان کی بیوی بھی سکواش کی کھلاڑی ہیں۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

لندن سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر

کرسٹیانو رونا لڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں

کی پیدائش متوقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرسٹیانو

رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ نے الٹراسانڈ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو

ایک مرتبہ پھر جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔ میڈٓیا رپورٹس کے

مطابق رونالڈو کی گرل فرینڈ 3 ماہ سے حاملہ ہیں اور ان کے ہاں اگلے سال

بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ واضح رہے کہ دنیائے فٹبال کے سب سے معروف

کھلاڑی پہلے ہی 4 بچوں کے والد ہیں اور ان کے بڑے بیٹے کی عمر 11 سال

ہے، تاہم موجودہ گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز سے ایک بیٹی ہے اور اب جڑواں

بچوں کی پیدائش ہونے جا رہی ہے۔

بھارتی کرکٹر دنیش کارتک ، بھارتی کرکٹر دنیش کارتک

Leave a Reply