بھارتی پروفیسر اشوک سوائین نے مودی کو موت کا سوداگر قراردے دیا

Spread the love

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن) بھارتی پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو موت کا سوداگر قرار دے دیا۔

سوئیڈن میں پروگرام آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بھارتی نژاد ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹ پروفیسراشوک سوائین نے بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں۔

ہفتہ کو بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے 2002 میں گودھراٹرین آتشزدگی کے واقعے کی 59 لاشوں کواستعمال کیا اور اب پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کی لاشوں کیساتھ بھی وہی کررہے ہیں۔

اشوک سوائن نے کہا اڑی واقعے پرمودی نے دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی۔ پلوامہ واقعہ پر پاکستان کو ذمہ دارکیوں قرار دیا جارہاہے،

عادل احمد ڈار کیوں پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار بنا، اس کو سکول سیواپسی پربھارتی فورسزنے زمین پر ناک رگڑوائی۔

Leave a Reply