بھارتی ٹیم نے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان آسٹریلوی ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 154 رنز درکار ہیں، کپتان ویرات کوہلی 82 اور اجنکیا راہانے 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مچل سٹارک نے 2 اور جوش ہیزلووڈ نے ایک وکٹ لی۔ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 277 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو کپتان ٹم پین 16 اور پیٹ کمنز 11 رنز پر کھیل رہے تھے، بھارتی باؤلرز نے حریف بلے بازوں کو وکٹ پر زیادہ دیر تک سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ٹم پین 38، کمنز 19، سٹارک 6 اور ہیزلووڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ایشانت شرما نے 4 جسپریت بمرا، اومیش یاداو اور وہاری نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اتری تو اس کا آغاز مایوس کن تھا اور 8 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہو گئے، مرلی وجے بغیر کوئی رن بنائے سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ لوکیش راہول 2 رنز بنا کر ہیزلووڈ کا شکار بنے، اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی نے چیتشور پوجارا کے ساتھ مل کر سکور 82 تک پہنچا دیا، یہاں پر سٹارک نے پوجارا کو آؤٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، انہوں نے 24 رنز بنائے لیکن اس کے بعد کوہلی اور اجنکیا راہانے میزبان باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں کے سامنے آسٹریلوی باؤلرز بے بس نظر آئے اور انہوں نے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے 3 وکٹوں پر 172 رنز بنا لئے تھے۔ اور اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 154 رنز کی ضرورت ہے، کوہلی 82 اور راہانے 51 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، سٹارک نے دو اور ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply