87

جنوبی ایشیاء القاعدہ ونگ کا بھارتی نژاد سربراہ عاصم عمر مارا گیا، افغان فورسز

Spread the love

کابل ( جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نژاد عاصم عمر

افغان اور نیٹو فورسز کی مشترکہ کارروائی میں بھارتی نژاد جنوبی ایشیاء القاعدہ

کے سربراہ ثناء الحق المعروف عاصم عمر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی،

عاصم عمر جہادی لٹریچر پر مشتمل 4 کتابوں کا مصنف بھی تھا، عاصم عمر کی

ہلاکت 23 ستمبر2019 کو ہوئی جبکہ باقاعدہ اعلان 8 اکتوبر 2019 کو کیا گیا،

ثناء الحق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک کسان گھرانے سے تعلق رکھتا تھا،

1995 میں بھارت سے القاعدہ میں شرکت کی غرض سے اپنے والدین اور دوست

احباب کیساتھ تمام تررشتے ناطے اور تعلقات ختم کرکے غائب ہو گیا-

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: خود کش حملے، دھماکے،بچوں خواتین سمیت 18 جاں بحق

ستمبر 2014 میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے جب بھارت بنگلہ دیش اور

میانمار میں القیس کے نام سے دہشتگرد کارروائیوں کا آغاز کیا تو ایک ویڈیو پیغام

میں الظواہری نے عاصم عمر کو بھارت، بنگلہ دیش اور میانمار میں القیس ونگ

کا سربراہ مقرر کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ایشیا القاعدہ کا سربراہ اور

بھارتی نژاد دہشتگرد امریکی و افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہوا۔

عاصم عمر1991 میں دیوبند میں دارالعلوم مدرسے سے فارغ التحصیل ہوا تھا۔

بھارتی نژاد عاصم عمر

Leave a Reply