modi indian prime minister 94

مودی پرخود کش حملے کا خطرہ ہے، بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

نئی دہلی( جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی میڈیا شوشہ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جان شدید خطرے میں ہے اور ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جاسکتا ہے- اس حوالے سے انکی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی پر حملہ آئندہ دو یا تین دن میں متوقع ہے- 22 دسمبر کی شام کو مودی کو رام لیلا گراونڈ میں تقریب میں شرکت کیلئے جانا ہے- اس دوران ان پر حملہ ہوسکتا ہے جو خود کش ہو سکتا ہے۔ حملہ آور فائرنگ بھی کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دئے ہیں کہ وہ حملہ کرانے کی سازش کر رہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے میڈیا کی متنازعہ شہریت قانون سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکار نے جان بوجھ کر شوشہ چھوڑا ہے- حالات مودی کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں- بھارت کے شہری مودی سرکار اور متنازع بل کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں- ہر طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا شوشہ

اپنا تبصرہ بھیجیں