برطانوی کشمیریوں کا بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ، انڈین معیشت کو بڑا دھچکا

Spread the love

لندن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی مصنوعات بائیکاٹ

برطانیہ میں مقیم 12 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے بھارتی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کر

دیا جس سے انڈین معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس کی چاولوں کی برآمدات

کوڑیوں کے بھائو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں پر مظالم کیخلاف

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں برطانوی شہریوں نے بھارتی چاولوں

اور دیگر مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث بھارتی تاجر پٹ کر رہ گئے

ہیں اور انہیں کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی میڈیا نے برطانوی کشمیریوں

کے اس بائیکاٹ کو بھارت کی شہ رگ پر حملہ قرار دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے

مطابق برطانیہ میں مقیم بارہ لاکھ سے زائد کشمیریوں نے بھارت کی شہ رگ

سمجھی جانے والی معیشت پر حملہ کرتے ہوئے بھارتی چاول اور آٹے کا بائیکاٹ

کردیا ہے جس کے بعد برطانیہ میں بھارتی چاولوں کے ریٹ گرگئے ہیں اور

بھارتی چاول کوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے ہیں۔

بھارتی مصنوعات بائیکاٹ

Leave a Reply