بھارتی مزدوروں کا استحصال

معروف برطانوی برانڈزوالی بھارتی فیکٹریوں میں مزدوروں کا استحصال

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی مزدوروں کا استحصال

لندن(جے ٹی این آن لائن نیوز) معروف برطانوی کمپنی مارک ایند سپینسر، ٹیسکو

اور سینسبریز اور فیشن برانڈز رالف لارین کو سامان فراہم کرنے والی فیکٹریوں

میں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا ہے کہ انھیں استحصال کا سامنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رالف لارین کو سامان فراہم کرنے والی کمپنی میں کام

کرنے والی خواتین نے برطانوی ٹی وی کو بتایاکہ انھیں آرڈر مکمل کرنے کے

لیے کارخانے میں راتیں گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور بعض اوقات انھیں

فیکٹری کے فرش پر ہی سونے کے لیے کہا جاتا ہے۔ایک عورت نے کہاکہ ہم سے

مسلسل کام کروایا جاتا ہے، اکثر رات بھر، صبح تین بجے سونے کی اجازت ملتی

ہے پھر پانچ بجے تک دوسرے دن کی پوری شفٹ کے لیے جگا دیا جاتا ہے۔انھوں

نے مزید بتایا کہ ہمارے مالکان کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ صرف اپنی پیداوار کے

بارے میں فکر مند ہیں۔سپر مارکیٹ کو سپلائی کرنے والے کارخانوں کے کارکنوں

میں کام کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کو ایسے حالات برداشت کرنا پڑتے ہیں جو

برطانیہ میں انہی برانڈز کے لیے کام کرنے والے ملازمین کے لیے قابل قبول نہیں

ہوں گے۔ایک خاتون نے کہاکہ ہمیں بیت الخلا جانے کے لیے بھی وقفہ نہیں ملتا،

نہ ہی شفٹ میں پانی پینے کا وقت دیا جاتا ہے اور ہمیں کھانے کے لیے بھی

بمشکل ہی وقت ملتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کبھی کبھی تو ایک منیجر کینٹین میں

عملے کے پیچھے کھڑا ہو جاتا ہے اور انھیں کام پر واپس بھیجنے کے لیے سیٹی

بجاتا ہے۔ایک دوسرے ملازم نے بتایا کہ وہاں کام کرنے والوں کو اوور ٹائم کام

کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور جب تک اضافی کام ختم نہیں ہوتا تب تک انھیں

گھر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔انھوں نے ہمارے کام کو بڑھا دیا ہے۔ ہمیں اسے

ختم کرنے کے لیے دیر تک رکنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ نہیں تو وہ ہم پر چیختے

ہیں اور نوکری سے نکال دینے کی دھمکی دیتے ہیں۔ ہم ڈر جاتے ہیں کیونکہ ہم

اپنی ملازمت گنوانا نہیں چاہتے ۔برطانوی ٹی وی نے جب مذکورہ برانڈز سے

رابطہ کیا اور انھیں سامان فراہم کرنے والی فیکٹریوں کا حال بتایا تو انھوں نے اس

پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس بابت تحقیقات کریں گے۔

بھارتی مزدوروں کا استحصال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply