بھارتی مرکزی بینک استحکام کیلئے مودی سرکار کو24 ارب ڈالر مہیا کریگا

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی مرکزی بینک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی

حکومت کو چوبیس ارب ڈالر مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے، ماہرین نے کہاہے کہ

اس بینک کا یہ اقدام اس کی غیر جانبداری کو پھر مشکوک بنا دے گا۔ان رقوم میں

بینک کو ہونے والا 12.3 ٹریلین روپے کا منافع بھی شامل ہے جبکہ باقی 526

ارب روپے سرمائے کے اضافی محفوظ ذخائر میں سے مہیا کیے جائیں گے۔مودی

پر اس وقت شدید دباؤ ہے کہ وہ ملکی معیشت میں ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے

جلد از جلد فیصلہ کن اقدامات کریں۔ایسا کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ بھارتی

معیشت میں ترقی کی رفتار گزشتہ مسلسل تین سہ ماہیوں میں کم ہی ہوئی ہیں،

بھارت اپنا دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت کا اعزاز بھی کھو

چکا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں اس وقت بے روزگاری کی شرح بھی اتنی

زیادہ ہو چکی ہے، جتنی 1970ء کی دہائی کے بعد سے کبھی دیکھنے میں نہیں

آئی تھی۔

Leave a Reply