بھارتی لدھیانہ میں دھماکہ
Spread the love

بھارتی لدھیانہ میں دھماکہ

لدھیانہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی پنجاب کے شہرلدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکے

سے2افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ‘ دھماکہ کمپلیکس کی پہلی منزل کے واش روم میں ہوا‘شیشے

ٹوٹ گئے ‘پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں؂ بھارتی میڈیا کے مطابق

دھماکہ صبح کے وقت لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک

اور4شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے

مطابق دھماکہ کمپلیکس میں واقع ایک بلڈنگ کی پہلی منزل پرواقع واش روم میں ہوا۔ دھماکے کی

شدت سے شیشے ٹوٹ گئے اوردروازوں کوبھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا

ہے اور دھماکے کی جگہ موجود افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس واقعہ میں دو لوگوں کے

مارے جانے کی خبر ہے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ

جس جگہ پر دھماکہ ہوا وہاں کی کھڑکی بھی اکھڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جہاں دھماکہ ہوا وہیں

ججوں کا کمرہ بھی ہے۔ یہ بم عمارت کے باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے عدالت

میں ہجوم کم تھا کیونکہ آج عدالت میں وکلاء کی ہڑتال تھی ورنہ کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو سکتے

تھے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: