بھارتی فورسز کی دہشتگردی،2 کشمیری،6 پاکستانی شہید،پاک فوج کا بھرپور جواب

Spread the love

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 شہری شہید ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹر میں بلاشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ سمیت6 افراد شہید جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق فوج نے ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر، جھمپ سیکٹر پر گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ سب ڈویژن پرنالہ کے مختلف سیکٹرز میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ چکوٹھی سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری تین افراد زخمی ایک مسجد شہید سینکڑوں افراد نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے سرینگر مظفرآباد تجارت معطل کر دی گئی سرینگر جانیوالے درجنوں ٹرک بھی لائن آف کنٹرول سے واپس محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے انتظامیہ نے ضلع بھر کے تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے محکمہ صحت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ،ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، وادی بھر میں ہڑتال جاری۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم وادی بھر میں ہڑتال جاری ہے۔ دوروزہ ہڑتال کی کال حریت رہنماوں کی جانب سے دی گئی۔

Leave a Reply