بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ،شہری آبادی پرگولہ باری سے کئی گھر متاثر

Spread the love

کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا شدید گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں ،دروازنے لرز اٹھے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد ان کی توپوں کے منہ بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں بھینس گالہ ، چتر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے گزشتہ رات 9 بجے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی گولہ بار ی کی آواز دور دور تک سنائی دیتی رہی شدید گولہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہو گئے ۔

Leave a Reply