0

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالی خاتون کی میت پاکستان پہنچ گئی

Spread the love

کرتار پور میں بھارتی سکیورٹی فورسز سے شہید ہونے والی خاتون کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کی رہائشی 27سالہ گلشن بی بی نامی خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اسے 20فروری کو بی ایس ایف نے کرتارپورکے علاقہ میں زیرولائن کے قریب سے گولی مار کرزخمی کر کے پکڑا تھا۔ پاکستانی خاتون کا امرتسر کے ہسپتال میں علاج کیا جارہا تھا جہاں وہ جمعہ کے روز دم توڑگئی تھی۔بی ایس ایف کی فائرنگ سے شہید ہونیوالی پاکستانی خاتون کی میت واہگہ بارڈرپر حکام کے حوالے کی گئی ۔جہاں سے اسے ایدھی فائونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پراس کے آبائی گائوں بھجوا دیا گیا ۔

Leave a Reply