بھارتی فوج کی دوڑیں

مقبوضہ کشمیر،پی آئی اے طیارے جیسا غبارہ اترنے پربھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

Spread the love

بھارتی فوج کی دوڑیں

اسلام آباد ( جے ٹی این آن لائن نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں پی آئی اے نامی جہاز نما غبارے کو

تحویل میں لے لیا گیا جہاز پر ’پی آئی اے‘ لکھا دیکھ کر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اس سے قبل بھی

بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس کبوتر کپڑنے کا انکشاف کیا گیا تھا ، تاہم بھارت کا دلچسپ

جھوٹ اسی کی جھگ ہنسائی کا باعث بن گیا تھا ، عالمی میڈیا پر بھی بھارتی دعویٰ کا مذاق بنایا گیا

تھا اور اب ایک بار پھر بھارت نے اپنا مذاق خود بنوا دیاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کٹھوا میں

ہیرانگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا

ہوا تھا۔مقبوضہ کشمیر پولیس نے غبارے کو تحویل میں لے لیاسوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے

دلچسپ ٹویٹس کیے جا رہے ہیں اور بھارت کا خوب مذاق بھی بنایا گیا جبکہ ایک بھارتی صارف نے

کہا کہ مذاق سے قطع نظر کیا ہمارے ریڈار نے اسے نہیں دیکھا،اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار

گرایا اس کے بجائے اسے زمین پر اترنے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ کبوتر آپ کے ڈویژن بریگیڈز

کے ساتھ چھیڑچھاڑ میں مصروف ہیں تب تک ہماری نئی بیلون بٹالین کو ہیلو کہیں۔

بھارتی فوج کی دوڑیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply