indian helicopter

بھارتی فوج کی ایک اور حواس باختگی بے نقاب

Spread the love

نئی ڈیلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے جنگ کے خوف کے باعث بھارتی فوج

گھبراہٹ میں دوست اور دشمن کی پہچان ہی کھو بیٹھی اور27فروری کو پاک

فضائیہ سے جھڑپ کے دوران میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا ،اس

حواس باختگی کا انکشاف بھارتی میڈیا اکنامک ٹائمز نے بھارتی ائیر فور س ہی

کے باوثوق ذرائع سے کیا ہے ،ہوا کچھ یوں کہ 27 فر و ر ی کو پاکستان سے

جھڑپ والے دن سرینگر کے قریب انڈین ایئرفورس کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی

کاپٹر گرا تھا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلے تو بھارتی ایئر فورس نے

اس ہیلی کاپٹر کو تکنیکی حادثہ قرار دیا ،تاہم ا ب بھارتی حکام کی تحقیقاتی

رپورٹ میں پتہ چلا ہے ہیلی کاپٹر گرنے سے تھوڑی دیر قبل بھارتی فضائی

دفاعی نظام سے میزائل داغا گیا اوروہی میزائل ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کی تباہی

کی وجہ بنا،میزائل فائرکرنے سے قبل شناخت کے نظام (آئی ایف ایف) سے معلوم

کیا جاتا ہے یہ دشمن کا جہاز ہے یا اپنا کوئی طیا رہ ہے، بھارتی تحقیقاتی ا د ا ر

ے اب یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں میزائل داغنے سے قبل آئی ایف ایف نظام

فعا ل تھا یا نہیں اور کس جگہ غلطی سرزد ہوئی،اگر اس واقعے میں ثابت ہوگیاکہ

اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تو ذمہ دار افسران کیخلاف کو ر ٹ مارشل

کی کارروائی کی جائے گی، ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر بھارتی ایئر فورس

اپنے عوام کو دھوکا دینے میں مصروف رہی اور اسے حادثہ قرار دیتی رہی ،

تاہم اب اس رپورٹ کے نتیجے میں بھارتی حکومت کے ایک اور جھوٹ کا پردہ

چاک ہوگیا ہے۔

Leave a Reply