بھارتی فوج کی ایل او سی پر جارحیت ، شہری زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی

فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معا ہد ے کی خلاف ورزی

کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کے بعد پا کستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے

سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے ستو ال سیکٹر پر بلااشتعال

فائرنگ کی، دشمن کی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ

تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹر و ل پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ

کے باعث 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا، زخمی ہونیوالے شخص کا تعلق مدار پور

گاؤں سے ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے 45 سالہ شخص

کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری طرف لائن آف

کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکا ر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔ایل او سی

پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار سے شدید

احتجاج کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply